اردو
Surah انفطار - Aya count 19
إِذَا السَّمَاءُ انفَطَرَتْ
( 1 ) جب آسمان پھٹ جائے گا
وَإِذَا الْكَوَاكِبُ انتَثَرَتْ
( 2 ) اور جب تارے جھڑ پڑیں گے
وَإِذَا الْبِحَارُ فُجِّرَتْ
( 3 ) اور جب دریا بہہ (کر ایک دوسرے سے مل) جائیں گے
وَإِذَا الْقُبُورُ بُعْثِرَتْ
( 4 ) اور جب قبریں اکھیڑ دی جائیں گی
عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ وَأَخَّرَتْ
( 5 ) تب ہر شخص معلوم کرلے گا کہ اس نے آگے کیا بھیجا تھا اور پیچھے کیا چھوڑا تھا
يَا أَيُّهَا الْإِنسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الْكَرِيمِ
( 6 ) اے انسان تجھ کو اپنے پروردگار کرم گستر کے باب میں کس چیز نے دھوکا دیا
الَّذِي خَلَقَكَ فَسَوَّاكَ فَعَدَلَكَ
( 7 ) (وہی تو ہے) جس نے تجھے بنایا اور (تیرے اعضا کو) ٹھیک کیا اور (تیرے قامت کو) معتدل رکھا
فِي أَيِّ صُورَةٍ مَّا شَاءَ رَكَّبَكَ
( 8 ) اور جس صورت میں چاہا تجھے جوڑ دیا
كَلَّا بَلْ تُكَذِّبُونَ بِالدِّينِ
( 9 ) مگر ہیہات تم لوگ جزا کو جھٹلاتے ہو
وَإِنَّ عَلَيْكُمْ لَحَافِظِينَ
( 10 ) حالانکہ تم پر نگہبان مقرر ہیں
كِرَامًا كَاتِبِينَ
( 11 ) عالی قدر( تمہاری باتوں کے) لکھنے والے
يَعْلَمُونَ مَا تَفْعَلُونَ
( 12 ) جو تم کرتے ہو وہ اسے جانتے ہیں
إِنَّ الْأَبْرَارَ لَفِي نَعِيمٍ
( 13 ) بے شک نیکوکار نعمتوں (کی بہشت) میں ہوں گے۔
وَإِنَّ الْفُجَّارَ لَفِي جَحِيمٍ
( 14 ) اور بدکردار دوزخ میں
يَصْلَوْنَهَا يَوْمَ الدِّينِ
( 15 ) (یعنی) جزا کے دن اس میں داخل ہوں گے
وَمَا هُمْ عَنْهَا بِغَائِبِينَ
( 16 ) اور اس سے چھپ نہیں سکیں گے
وَمَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الدِّينِ
( 17 ) اور تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے؟
ثُمَّ مَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الدِّينِ
( 18 ) پھر تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے؟
يَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِّنَفْسٍ شَيْئًا ۖ وَالْأَمْرُ يَوْمَئِذٍ لِّلَّهِ
( 19 ) جس روز کوئی کسی کا بھلا نہ کر سکے گا اور حکم اس روز خدا ہی کا ہو گا